اننت ناگ میں پولیس کارروائی ملی ٹینٹ ساتھی کا رہائشی مکان قرق

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// اننت ناگ ضلع میں پولیس نے جمعرات کو ایک مبینہ ملی ٹینٹ ساتھی کی جائیداد ضبط کر لی ۔پولیس نے بتایا کہ لوہار سینزی گڈول کے رہائشی ملی ٹینٹ ساتھی ریاض احمد بٹ کے دو منزلہ رہائشی مکان کو حکام کی جانب سے تصدیق ملنے کے بعد غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کی دفعہ 25 کے تحت قرق کیا گیا۔رہائشی مکان ایف آئی آر نمبر 109/2023 کیساتھ منسلک ہے،جو پولیس سٹیشن کوکرناگ میں درج ہے۔یہ کارروائی اننت ناگ پولیس کے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور ان مذموم سرگرمیوں کو فعال کرنے والے معاون ڈھانچے میں خلل ڈالنے کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ دہشت گرد ساتھیوں کے اثاثوں کو نشانہ بنا کر، حکام کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کو فنڈ اور سہولت فراہم کرنے کی ان کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔