اننت ناگ میں ملازمین کا احتجاج

 اننت ناگ // ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے ملازمین نے تنخواہیں واگذار نہ کر نے کے خلاف اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 15ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور سرکار تنخواہیں واگزار کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے ۔احتجاج کر رہی خواتین ملازمین کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سو ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس سے وہ اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں۔اس دوران مظاہراہ کر رہی خواتین ملازمین نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک یاداشت بھی پیش کی جس پر انہیں تنخواہیں واگزار کرنے کا مطالبہ درج تھا ۔