سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین جہاں معرکہ آرائی جاری ہے وہاں آس پاس مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی چل رہی ہیں۔
یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر آکر فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن ناکام بنانے کی خاطر اہلکاروں پر سنگباری کی جس کے بعد یہاں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدوورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے نتیجے میں فوج کا ایک میجر جس کی شناخت میجر راہل ورما کے طور ہوئی ہے، کے ساتھ ساتھ دو فوجی اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں بھی دیکھی گئی تھیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔