سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
فورسز نے مزید کمک طلب کرکے جنگجوﺅں کے گرد محاصرہ سخت کرلیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ واقعہ ویری ناگ کے جنگل میں پیش آیا جہاں پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
آپریشن کے دوران جنگل میں موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔