اننت ناگ میں فائرنگ|جنگجوئوں کا گشتی پارٹی پر حملہ

 اننت ناگ// اچھہ بل اننت ناگ میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔خوشی پورہ اچھہ بل نامی گائوں سے شام پونے 8بجے 19آر آر کی ایک گشتی پارٹی جارہی تھی جس پر جنگجوئوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ اس موقعہ پر طرفین میں مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور رات دیر گئے تک یہاں تلاشی آپریشن جاری تھا۔