اننت ناگ میں سکول بس کی زد میں آکر بچہ لقمہ اجل

نیوز ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے داؤد پورہ برہ علاقے میں بدھ کو مبینہ طور پر سکول بس کی زد میں آکر ایک 5 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

 

زرایع نے بتایا کہ ‘ایس ٹی لوکس’ کی ایک سکول بس دیتھو علاقے سے اننت ناگ کی طرف جارہی تھی جب اس نے مبینہ طور پر لڑکے کو ٹکر مار دی۔

 

حادثہ کا شکار ہوٸے بچے کی شناخت تمیم بلال (عمر5) ولد بلال احمد بٹ ساکن کھل چوہڑ کے طور پر کی گئی۔

 

 انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

 

 ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس افراد کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔