اننت ناگ میں رہائشی مکان سے جنگلی جانوروں کی کھالیں اور جسمانی اعضا بر آمد

سری نگر// محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک ٹیم نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چیتوں کی کھالیں اور دیگر جنگلی جانوروں کے جسمانی اعضا بر آمدکئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص کی رہائش گاہ سے چیتے کی کھالوں کے علاوہ کچھ جنگلی جانوروں کے جسمانی اعضا بر آمد کئے۔
انہوں نے کہا کہ بر آمدہ شدہ اشیا میں 8 چیتوں کی کھالیں، 4 ہرنوں کے تخم دان اور 38 ریچھوں کے گال بلیڈر شامل ہیں۔