عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں بادل پھٹ جانے کے بعد سیلابی صورتحال سے رہائشی مکان اور دیوار کو نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے بادل پھٹنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ عبدالمجید نجار ولد خلیق نجار ساکن یکادبورو گواس ڈورو اننت ناگ کا رہائشی مکان اور محمد امین چوپان ولد عبدالرحمان کی چاردیواری کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں عبدالعزیز ماگرے دامادئہ محمد رمضان کی ایک گائے بھی ہلاک ہوگئی۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس واقع میں کسی انسانی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے۔