اننت ناگ میں اسکوٹی سے گر کر ایک شخص کی موت

عارف بلوچ
اننت ناگ // اننت ناگ ضلع میں اسکوٹی سے گر کر ایک شخص کی جان چلی گئی۔ عاشق حسین حجام ولد گل محمد حجام ساکن ماگرے محلہ اچھہ بل ، اس وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب وہ ہفتہ کی شام ڈونی پاوا اننت ناگ میں اسکوٹی سے گر گیا۔ اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔