اسلام آباد (اننت ناگ )//کٹھوعہ میں 8سالہ آصفہ کے قتل اور عصمت دری واقعے کے خلاف اننت ناگ میں براری آنگن شانگس کے گوجر اور بکروالوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے احاطے میں نعرہ بازی اور انصاف کی دہائی دی ۔انہوں نے کہا اگر 24 گھنٹوں کے اندر اندر قصور وار اور پولیس اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو گوجر اور بکروال طبقہ اہل وعیال لیکر سڑکوں پر نکل آئینگے پھر حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔مظاہرین ڈی سی اسلام آباد محمد یونس ملک سے ملے۔ جنہوں نے یقین دلایا آپ کے جذبات اور احساسات حکام بالا تک پہنچائے جائینگے۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر اس گھناونے جرم کے ملوثین کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو اس کیخلاف زور دار ایجی ٹیشن چلائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر 24گھنٹوں کے اندر اندر قصوروار اور پولیس اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو گوجر اور بکروال طبقہ اہل و عیال لیکر سڑکوں پر نکل آئینگے، پھر حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ
