اننت ناگ فورسز آپریشن کے دوران3جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//پولیس نے سنیچر کو بتا یا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میںتین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ اننت ناگ کے کواری گام، رانی پورہ گاوں میں پیش آیا۔ 
پولیس نے تاہم جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت فوری طور پر نہیں کی۔
پولیس نے پہلے ایک ٹویٹ کے ذریعے کواری گام، رانی پوری میں مسلح جھڑپ کی اطلاع دی ۔ کچھ منٹ بعد ہی ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے دو عدم شناخت جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی اور کئی گھنٹے گذرنے کے بعد تیسرے جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی۔ 
 پویس کے مطابق علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق پولیس اور فورسز نے مشترکہ طور کواری گام، رانی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا اور گولیوں کا تبادلہ ہوا۔