اننت ناگ ضلع ترقیاتی فیصلے، الطاف بخاری نے جائزہ لیا

اننت ناگ// وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری نے اننت ناگ ضلع میں2015-16 کی ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں اور وزیر اعلیٰ کے وعدوں پر ہوئی کاروائی کی پیش رفت کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ارکان قانون سازیہ سید فاروق اندرابی، الطاف احمد کلُو، گلزار احمد وانی، عبدالرحیم راتھر، عبدالمجید بٹ لارمی، پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل، کمشنر سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی سنجیو ورما، ڈی سی اننت ناگ محمد یونس ملک اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان پروجیکٹوں پر اب تک80.87 کروڑ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔