اننت ناگ بس اسٹینڈ میں پولیس چوکی پر گرینیڈ حملہ

 اننت ناگ//اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ شام قریب 7بجکر 20منٹ پر جنرل بس اسٹینڈ میں قائم پولیس چوکی پر جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا، جو چوکی کے نزدیک زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔دھماکے کے سبب آس پاس بستی میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم گرینیڈ دھماکہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ ا ٓور کی تلاش شروع کی ۔