عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ میں 5 ملی ٹینٹ ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ملی ٹینسی کے خلاف ایک اہم اقدام میں، اننت ناگ پولیس نے فسٹ آر آر اور 90بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر تین ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت داد احمد ڈارولدنذیر احمد ڈار، امتیاز احمد ریشی ولد غلام احمد ریشی اور شاہد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈارساکنان حسن پورہ تویلا، جنہیں حسن پورہ تلہ کھن روڈ پر مشترکہ ناکے کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا، جس میں 01 پستول، 01 پستول میگزین، 08 پستول کے رانڈ، 01 گرینیڈ، اور 01 دیسی ساختہ بم(آئی ای ڈی)شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن دہشت گردی سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ان ملی ٹینٹ کے ساتھیوں کی گرفتاری اور اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی سے ملک دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں کو نمایاں طور پر ناکام بنا دیا جائے گا۔اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 163/2024 دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ادھر پلوامہ میں دو مشتبہ ملی ٹینٹوںکو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ زبیر احمد اور حجاز نذیر کو اونتی پورہ علاقے میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار دونوں کے قبضے سے دو پستول اور دیگر اشتعال انگیز مواد برآمد کر لیا گیا۔