انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا محبوبہ مفتی کی والدہ کے نام سمن جاری

سرینگر // انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹنے منگل کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کے نام سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 14جولائی سے قبل کسی بھی دن صبح 11بجے حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اسکی جانکاری دیتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا’’ جس دن پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کیا ہے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نامعلوم الزامات پر میری ماں کو سمن جاری کیا کہ وہ بذات خود حاضر ہوجائے‘‘، اپنے ٹیوٹ میں انہوں نے مزید کہا’’اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے کیلئے حکومت ہند بزرگ شہریوں کو بھی نہیں بخش رہی ہے،این آئی اے اور ای ڈی جیسی ایجنسیوں کو مطوبہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے‘‘۔