انفرادی سطح پر مکانوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیاجائے:صوبائی کمشنر

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ وادی میں انفرادی سطح پر مکانوں ،عمارتوں،فلیٹوں اور کرایہ کے کمروں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیاجانا چاہیے تاکہ آتشزدگی کے واقعات کم رونما ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ فُل پروف فائر سیفٹی آڈٹ کے لئے لوگ محکمہ بجلی اورفائر اینڈ ایمرجنسی محکمے سے مدد طلب کرسکتے ہیں۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کااظہار انسٹچیوشن آف ایجنسزس (انڈیا) جے اینڈ کے سینٹر سرینگر میںالیکٹرسٹی سیفٹی ایکسیڈنٹ پرونشن اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر ایک روزہ جانکاری ورکشاپ کے دوران کیا۔ورکشاپ کا اہتمام سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی،جہلم توی فلڈ رکوری پروجیکٹ نے انسٹچیوشن آف ایجنزیش (انڈیا) سٹیٹ سینٹر اورجے اینڈ کے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو احتیاطی تدابیر اور بجلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے جانکاری فراہم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور بجلی کے سامان کا احتیاطی طور استعمال یقینی طورفائدہ بخش ثابت ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہ بات لازمی ہے کہ بجلی کے ساتھ کام کرنے والے احتیاطی اقدامات کو ملحوظ نظر رکھیں تاکہ امکانی حادثات کو روکا جاسکے۔ورکشاپ میں 250سے زیادہ شرکأ موجود تھے۔جنہیں فائر سیفٹی اقدامات ،احتیاط اورفسٹ ایڈ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر علامتی مشق کا بھی اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں سیکریٹری (ٹیکنیکل) پی ڈی ڈی،چیرمین انسٹچیوشن آف ایجسیز س اینڈ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ،ڈائریکٹر ٹریننگ ٹیسٹنگ اینڈ کمشنگ ونگ اور اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔