انصاف اطفال کی فراہمی کیلئیتربیتی ورکشاپ

 سرینگر//جموں وکشمیر انٹی گریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سروسز اور چائلڈ ریسورس سینٹر کی طرف سے جوونائل جسٹس بورڈ، لیگل کم پروبیشنری افسر اور کشمیر صوبے کے سوشل ورکروں کیلئے جے اینڈ کے جوونائل جسٹس ایکٹ2013 کے تحت ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔سیکریٹری جوونائل جسٹس کمیٹی ہائی کورٹ آف جموں اینڈ کشمیر خورشید ملک اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر نے ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد بچوں کی بہبود کے لئے جوونائل جسٹس نظام کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے شرکاء کو جوونائل جسٹس ایکٹ اور قوانین کے تحت اُن کے رول اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ڈاکٹر سرفراز، خیر انصا اور عفرین جان ورکشاپ کے لئے ریسورس پرسنز تھے۔