انشورنس کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پونچھ// ایڈووکیٹ اجیت ورما چیئرمین غیر سرکاری تنظیم نوواپونچھ نے لیفٹیننٹ گورنر گورنر منوج سنہا اور ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ انشورنس کمپنیوں کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ انشورنس کمپنیاں ان افراد کو انشورینس کی رقم فراہم نہیں کررہی ہیں جنہوں نے اپنی گاڑیوں کا بیمہ کرایا ہے۔ ایڈوکیٹ اجیت ورما نے کہا کہ ضلع پونچھ میں حالیہ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہونے سے متعدد گاڑیوں، فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور جب لوگ ان انشورنس کمپنیوں سے ان کے دعوے کے لئے رابطہ کرتے ہیں تو کمپنیوں کا عملہ انہیں ہراساں کرتا ہے اور انشورنس کی رقم فراہم کتنے سے بھی انکار کرتا ہے۔انھوں نے انتظامیہ سے مزید درخواست کی کہ وہ ان کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ پونچھ کے ایک اور سماجی کارکن انوش شرمانے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کئی لوگوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اس دوران ان کی اپنی ذاتی گاڑی کو بھی از حد نقصان پنچا جب اانھوں نے اپنی انشورنس کمپنی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بیمہ دینے سے انکارکردیا۔ ریٹائرڈ ماسٹر گورچرن سنگھ نے بتایا کہ کچھ سال قبل ایک حادثے میں ان کی کار پوری طرح سے برباد ہوگئی تھی اور انہیں خود کو بھی کئی چوٹیں آئیں کافی عرصے تک انھوں نے متعلقہ بیمہ کمپنی سے انشرنس طلب کیا نہیں ملا تو معزز عدالت میں دعویا کیا تو وہاں ان کے حق میں فیصلہ سنایا گیاانھوں نے کہا اس کے باوجود انشورنس کمپنی ان کا انشورنس نہیں ادا کر رہی ہے۔انھوں نے بھی پونچھ میں ان انشورنس کمپنیوں کے کے خلاف کاروائی کرنے کاضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا جو کمپنیاں لوگوں کو ان کا حق نہیں دے رہی ہیں۔