انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس میں پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام

جموں//وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرنے انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس (آئی ایم ایف اے) میں پوسٹرمیکنگ مقابلے کاافتتاح کیا۔پوسٹرمیکنگ مقابلے کاانعقاد ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ آرٹس نے سٹیٹ آرگنائزاینڈٹشوٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (SOTTU) جے اینڈکے اشتراک سے کیاتھا۔ وائس چانسلرنے لیفٹینٹ گورنر کی ہدایا ت پرانسٹی چیوٹ کی عمارت  پر قومی ترنگالہرایا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے وائس چانسلرنے انسٹی چیوٹ کے عملہ کوCovid-19 سے متعلق SOPs پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی جموں صوبے کی خواندگی اورثقافتی عظمت کو تحفظ فراہم کرنے کے  خواہشمندہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اے کے تدریسی وغیرتدریسی عملے کے مسائل کاجلدازالہ کیاجائے گا۔وائس چانسلرنے IMFA کو بہترڈھانچہ فراہم کرانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔اس موقعہ پرکتھک ڈانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ’’ہولی ملن ‘ کابھی اہتمام کیاگیا۔ڈاکٹرپریادتہ ،ڈاکٹررمنوترہ اورووکل ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے شاندارپروگرام پیش کیاجس کووائس چانسلرنے خوب سراہا۔قبل ازیں پروفیسرشہاب عنایت ملک ،پرنسپل آئی ایم ایف اے نے استقبالیہ خطبے میں ادارے کے ملازمین کودرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اے کے ملازمین کیرئیرایڈوانسمنٹ سکیم کیلئے کافی عرصہ سے جدوجہدکررہے ہیں جس کاازالہ کیاجاناچاہیئے۔وائس چانسلرنے اپلائیڈآرٹ اینڈ انٹی گریٹڈ اورمیوزک ڈیپارٹمنٹ شعبوں کابھی دورہ کرکے طلباء اورفیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔پوسٹرمیکنگ مقابلے کاتھیم ’’ڈونیٹ آرگن اورسیولائیوز‘‘رکھاگیاجس کے تحت شرکانے پوسٹربنائے جنہیں سوپرسپیشلٹی ہسپتال میں لگایاجائے گا۔