پیانگ یانگ//شمالی کوریا نے اس امریکی تنقید کو مسترد کر دیا ہے ، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں کی گئی تھی۔ شمالی کوریائی حکومت نے امریکی تنقید کو بے بنیاد قرار دیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتہ اپنی رپورٹ میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پریشان کن قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا کا مذمتی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ ستائیس اپریل کو شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان ملاقات کرنے والے ہیں۔ ادھرجنوبی کوریائی ذرائع کے مطابق صدر مون جے ان شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد ٹیلیفون پر امریکی صدر کو ملاقات کے حوالے سے مطلع کریں گے ۔
یو این آئی