عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس نے پیر کو جموں و کشمیر میں انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے سلسلے میں ایک روہنگیا شہری سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کیا۔ بانڈی پورہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک روہنگیا شہری منظور عالم بھی شامل ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان روہنگیا خواتین کو بنگلہ دیش کے راستے اسمگل کرنے میں ملوث تھے۔انہوں نے مزید کہا، “ملزمان روہنگیا خواتین کو بنگلہ دیش سے اسمگل کرکے لاتے تھے اور پیسے کے عوض ان کی شادی جموں کشمیر میں مقامی لوگوں سے کرواتے تھے۔” پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔