انسانیت کا جنازہ نکل گیا:پیروان ولایت

سرینگر//پیروان ولایت کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے کہا کہ تین سالہ معصومہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر انحطاط کا شکار ہے اور اس معاشرے میں انسانیت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی تین سالہ معصومہ عالم انسانیت بالخصوص منصف افراد کی طرف انصاف کی امید لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔ مولانا صوفی نے کہا کہ کھٹوعہ ،بانڈی پورہ اور سمبل میں بالترتیب جس نوعیت کے انسانیت سوز واقعات پیش آئے وہ حد درجہ تشویشناک ہے اس نوعیت کے سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے ضروری ہے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ایک منظم، سنگین اور سخت ترین کارروائی کی جائے۔