انسانیت سوزی کا شرمناک واقعہ

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے گائو ننگالی میں ایک شوہر جلاد بن گیا معمولی گھریلو تنازعہ پر کلہاڑی سے بیوی کے جسم پر پانچ وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔اس سلسلہ میں ملی جانکاری کے مطابق پونچھ کے گائوں ننگالی کا محمد اسماعیل اور اس کی بیوی فاطمہ بی کے درمیان کسی تنازعہ پر شوہر نے مشتعل ہوکر کلہاڑی سے پانچ وار کرکے بیوی کو شدید کر دیا۔ فاطمہ بی کو شدید زخمی حالت میں راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں اس کا ابتدائی علاج معالجہ کیا گیا اور اس کے بعد اسے جموں بہتر علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا ہے جس کے بعد اس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔