اندھ میں دوران شب رہائشی مکان نذرِ آتش

 گول// داچھن میں گزشتہ شب ایک رہائشی مکان آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طو رپر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات بارہ بجے کے قریب محمد سلطان ساکنہ داچھن کے رہائشی مکان میں اچانک آگ لگی جس وجہ سے علاقہ میں افرا تفری پیدا ہوئی اور لوگ اس گھر کو بچانے کے لئے یہاں کی جانب دوڑ پڑے اور ہو کا عالم رہا ۔ اس دوران لوگوں نے انسانی زندگیوں اور مال مویشیوں کو بچانے میں قابل تحسین کوشش کی تا ہم اس گھر میں موجود سامان کو بچا نہ سکے ۔ تین منزلہ مکان کو آگ نے گھیرے میں لیا اور تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ اس طرح سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ لوگوں نے اس موقعہ پر سرکار اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ شخص کو فی الفور ریلیف دیا جائے تا کہ یہ رہنے کے لئے دوسرا گھر بنا سکے ۔