اندریش کمار نے بھارتیہ ودیا مندر میں آڈیٹوریم کا افتتاح کیا

جموں//راشٹریہ سویم سیوک سنگ کے قومی ایگزیکٹو ممبر اندریش کمار نے سینچر کے روز یہاں بھارتیہ ودیا مندر امبپھلا میں Bhaurao Devras آڈیٹوریم کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر سکول میںکرگل کے شہیدوں کو بھی یاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے ایم پی جگل کشور اور سہہ سنگٹھن منتری ودیا بھارتی نارتھ بال کرشن مہمان ذی وقار تھے۔سابقہ ممبران اسمبلی ست شرما ، راجیش گپتا ،بھارتیہ شکھشا سمتی جے اینڈ کے سنگٹھن منتری پردیپ ،بھارتیہ شکھشا سمتی جے اینڈ کے  کے صدر وید بھوشن ، رام لعل، ڈاکٹر و ویک شرما ، رنجنا بجاج ، پردیپ ترپاٹھی، ستیش متل و کمیٹی کے دیگر ممبران اور متعدد معزز اشخاص بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام کے آغاز پر کرگل شہید اودے مان سنگھ کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ،انکی والدہ کانتہ دیوی کو خصوصی طور سے پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا  اور انکی عزت افزائی کی گئی ۔دسویں جماعت کے نیرج اور بل بل کی بھی عزت افزائی کی گئی۔پروگرام کا افتتاح طلاب کی جانب سے وندنا سے کیا گیا ،آفس سیکرٹری سمیر کے سروپ نے مہمانوں کا تعارف کرکے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے کرگل کے شہیدوں کو یاد کرنے کے لئے حب الوطنی گیت بھی پیش کئے۔ شہیدوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اندریش کمار نے پاکستان بنانے والے عناصر کی مذمت کی اور کہا کہ یہی برصغیر میں پریشانی کی وجہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کوغیر قانونی طور بھارت سے بنایا گیا اور ایک دن اسے ضم ہونا ہوگا۔انہوں نے دفعہ 370 اور 35-A کو ختم کرنے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین سے جموں و کشمیر کا حصہ واپس لینے کی امید بتائی۔انہوں نے روائتی  سسٹم اور قوم پرست اقدا رمستحکم بنانے کے لئے اخلاقی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس سے قبل جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے ایم پی جگل کشورنے بھارتیہ شکھشا سمتی کی جانب سے دو ردراز علاقوں میں تعلیم کی سہولیت فراہم کرنے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ سکول مینجمنٹ نے ایک شاندار آڈیٹوریم تعمیر کیا ،جس کی تعمیر کے لئے انہوں نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے 30 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں ۔ انہوںنے سکول کی کل ہم ترقی کے لئے  50 لاکھ روپے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے عطا کرنے کا وعدہ کیا۔پروگرام کا اختتام سنیل متل کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔