اندرانگر کابجلی ٹرانسفارمرخراب،کالونی میں گھپ اندھیرا

سرینگر//اندرانگر سونہ وار کے لوگوں نے پیر کو کالونی میں ٹرانسفارمر کی مرمت کئے جانے میں تاخیر پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کالونی اس وجہ سے اندھیرے میں ڈوبی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی نے سیکٹر بی اندرانگر لین20کے خراب ہوئے ٹرانسفارمر کو5دسمبر کو مرمت کیلئے اپنے ساتھ لیا۔ساحل بٹ ایک مقامی شہری نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ مقامی بستی کو بجلی فراہم کرنے والاٹرانسفارمراتوار دوپہر کوخراب ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلاب جو مختلف امتحانوں میں حصہ لے رہے ہیں کو امتحان کی تیاریوں میں مشکلا ت کاسامنا ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ آن لائن کلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خراب ہوئے ٹرانسفارمر کو تبدیل کیا گیا ہے اور بجلی کی سپلائی جلدبحال کی جائے گی۔