انجینئرنگ طالبعلم کی حادثے میں موت

پونچھ// تحصیل منڈی کے پلیرہ کے میر خاندان کے چشم و چراغ انجینئر شہوار حیدر میر کی بیرون ریاست ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی ۔اس نوجوان نے حال ہی میں انجینئر نگ کورس مکمل کیاتھا اور اب و ہ روزگار کی تلاش میں تھا ۔۔ شہوار حیدر کی24سال تھی جس کے والد محمد انیس میر بینک منیجر ہیں۔شہوار حیدر اپنے ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے میرٹھ گیاہواتھاجس دوران وہ دیگر دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ دیگرنوجوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم انجینئر شہوار حیدر کے سر میں چوٹ آ گئی جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال میں لایاگیاجہاںابتدائی طبی امداد دے کر اسے دہلی ایمز منتقل کیاگیا لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔نوجوان کی موت کی خبر سنتے ہی پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اورشہوار کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔اس خبر کے ملتے ہی نوجوان کے لواحقین دہلی پہنچ گئے جہاں سے اس کی نعش آبائی علاقے لائی جارہی ہے اور امکان ہے کہ آخری رسومات آج شام تک ادا کی جائیں گی ۔