انجینئررشیداورشاہ فیصل کا چنائوی اتحاد، ‘پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ’ کے قیام کا اعلان

سرینگر/عوامی اتحاد پارٹی کے چیئر مین انجینئر رشید اور جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ کے چیئر مین شاہ فیصل نے منگل کو اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد عمل میں لاتے ہوئے 'پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' نامی مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان کیا۔

شاہ فیصل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا''ہم نے ایک ایسے وقت ایک جُٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب پوری ریاست کو اس کی ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے اتحاد کا نام' پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' رکھا ہے''۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ اُنہیں ایک با اعتبار متبادل فراہم کریں گے۔

فیصل کا کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ سبھی خطوں اور مذاہب کے لوگ اُن کے 'پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' کی حمایت کریں گے۔

انجینئر رشید نے اس موقع پر کہا کہ' پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔