انجمن شرعی شیعیان ،اتحاد المسلمین اورشعیہ ایسو سی ایشن کے اہتمام سے جلوس ہائے عزاءبرآمد

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 9 محرم الحرام کو وادی کے متعدد مقامات پر جلوس ہائے عزاءبرآمد کئے گئے۔ گاو¿کدل لالچوک میں حسب عمل قدیم علم شریف کا جلوس برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کے ساتھ ساتھ لبریشن فرنٹ اور انجمن شرعی شیعیان کے سرکردہ اراکین نے شرکت کی اور معرکہ کربلا کے کئی گوشوں کی وضاحت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاءمنعقد ہوئی ۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر اورسینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے شہداءکربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کربلا کے آفاقی پیغام کو دنیا کے تمام انصاف و انسانیت پسند اقوام کیلئے سرمایہ افتخار اور مشعل راہ قرار دیا۔ آغا حسن نے روہنگیا مسلمانوں کی بے دریغ نسل کشی کو ظلم و بربریت کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کو دنیا کی مظلوم ترین اقلیت قرار دیا لیکن عالمی برادری ان کی سلامتی اور حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی۔ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جن دیگر مقامات پر جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے ان میں قصبہ بڈگام ، چاکر پورہ بیروہ، پائمس، وترونی، چندہ پورہ، درہ بل، درگنڈ، لبرتل، لکھری پورہ، نارسپورہ، شالکوٹ اوڑورہ،غوطی پورہ، تالہ پورہ خانصاحب، اوٹلی گام بیروہ، سہ پوہ ماگام، کینہ ہامہ چاڈورہ، ڈف پورہ بڈگام، یاری ستھرو خانصاحب، کانی کچی میر بحری، لشکری محلہ شالیمار، پنچکرواری، عشائی باغ، حسن آباد سرینگر، علمگری بازار، گلشن باغ بٹہ کدل، نوگام سوناواری، مدون ہاجن، اوڑینہ، گگلو محلہ زالپورہ، گامدو گاڑہ کھوڑ، سونہ برن اندرکوٹ، زاڑی محلہ دیور وغیرہ شامل ہیں۔ اس دوران اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام مومن آباد منڈی بل سے جلوس برآمد ہوکر علی پور ، مدین صاحب، شری بھٹ اور علمگری بازار سے ہوتا ہوا آستان عالیہ نابدی پورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس سے پہلے شمسواری خانقاہ معلی سے حبہ کدل تک، مرچمر پٹن اور بدگام میں بھی علم شریف کے جلوس برآمد ہوئے۔ منڈی بل کے جلوس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور شہدائے کربلاکے تئیں اپنا بھر پور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علمگری بازار کے چوک میں عزاداروں سے اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے قیام حسینی کے اسباب و علل اور مقصدپر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل کود کے وزیر لوموی عمران رضا انصاری نے دلنہ بارہ مولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شہداءکربلا کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا۔ تقریب میں بھاری تعدا دمیں عزاداروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ معرکہ کربلا ہمیں جھوٹ اورنا انصافی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حُسین ؑ اور ان کے رفقاءکی قربانی عالم انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔