انجمن جعفریہ پونچھ کے صدارتی انتخابات موخر

پونچھ//انجمن جعفریہ پونچھ کے صدارتی انتخاب 2021کی غرض سے سرپرستان ،مشاورتی بورڈ،انتخاب میں حصہ لے رہے امیدواران اور دیگران کی ایک میٹنگ امام بارگاہ عالیہ پونچھ میں منعقد ہوئی ہے جہاں مفصل گفت و شنید کے بعد حالات کے پیش نظر صدارتی انتخابات کو با اتفاق رائے موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔اس دوران تمام شرکاء سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد الیکشن کمشن انجمن جعفریہ پونچھ اختر عباس میرنے علمائے کرام، سرپرستان و مشاورتی بورڈ انجمن جعفریہ پونچھ کے ممبران کے مشورے اورہدایت پر ایک پانچ ممبر کمیٹی تشکیل دی تاکہ محرم الحرام کے انتظامات اور دیگر تیاریاں شروع کی جا ئیں۔پانچ ممبری کمیٹی میں جن معززین کو شامل کیا گیا ان میں الحاج انتظار حسین صوفی، الحاج محمد بشیر میر، الحاج جعفر حسین ونتوں ،اعجاز رسول میر اور الحاج بشارت حسین نحوی شامل ہیں۔اس دوران تمام شرکاء نے با اتفاق رائے فیصلہ کیا کہ پانچ ممبری کمیٹی انتخاب کے لئے راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے دو سال تک انجمن جعفریہ پونچھ کے تمام امور انجام دے گی۔