انجمن امامیہ چندرکوٹ نے یوم القدس کی مناسبت سے ریلی نکالی

رام بن // رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کی نمازاداکرنے کے بعدرام بن میں یوم القدس کی مناسبت سے لوگوں نے ریلی نکال کر فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی گئی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔ذرائع کے مطابق چندرکوٹ میں جامع مساجداورامام بارگاہوں میں نمازجمعہ اداکرنے کے بعدلوگوں نے مذہبی رہنماآیت اللہ خمینی کی جانب سے لائے گئے اسلامی انقلاب کی یادمیں یوم القدس کی ریلی نکال کرمظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔یہ ریلی امام بارگاہ علی نجاراورجامع مسجدکنرسے انجمن امامیہ چندرکوٹ کے زیراہتمام نکالی گئی جوجموں سرینگرہائی وے پرواقع مختلف بازاروں سے ہوتاہواچندرکوٹ پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔اس دوران مظاہرین نے اسرائیل اورامریکہ کے جھنڈے نذرآتش کئے اورفلسطینی مسلمانوں پرمظالم پرخاموشی کی شدیدمذمت کی گئی۔