انجمن اردو صحافت انتخابات میں ریاض ملک دوبارہ صدر منتخب

تھنہ منڈی //جموں وکشمیر میں اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں ونامہ نگاروں کی تنظیم’ انجمن اردو صحافت ‘جموں وکشمیر کے تنظیمی انتخابات 9 مارچ کو منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل میں سینئر صحافی و الیکشن کمیشن منوہر لالگامی کی سر براہی میں شروع ہوا جس میں 6 رکنی الیکشن کمیشن کے تحت بدھ 9 مارچ کی ممبران نے آن لائن (وٹس ایپ کے ذریعے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس اہم انتخابی مہم میں سینئر صحافی ریاض مسرور ،ہارون رشید ، اور بلال قریشی نے مبصرین کے فرائض انجام دیئے جبکہ چیف الیکشن کمیشن منوہر لالگامی کی سربراہی میں ووٹنگ کا عمل بدھوار 2 بجے تک جاری رہا۔ اس انتخابی مہم میں تین کمشنر مقرر کئے گئے جن میں محمد شبیر، امتیاز خان اور محمد تسکین بانہال شامل ہیں۔ اس عمل میں سینئر صحافی ہارون رشید مبصر اور غلام نبی وانی کو ممبر کمیشن مقرر کیا گیا۔ سینئر صحافی ریاض مسرور اور خدمت پریس کے منیجر بلال قریشی نے اس انتخابی عمل اور ووٹ شماری کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر روزنامہ نگران کے مدیر اعلی مختار وانی کی الیکشن کمیشن کے معاون کے طور پر سارا دن اپنی خدمات دستیاب رہیں۔واضح رہے کہ ووٹنگ میں کل 135 ممبران میں سے 106 نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جن میں سے 5 ممبران کے ووٹ کالعدم قرار دیئے گئے۔ انجمن کے اولین صدر اور سینئر صحافی ریاض ملک کو ممبران نے پھر 71 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منتخب کیا جبکہ انجمن کے سابق صوبائی صدر کشمیر بلال فرقانی نے بھی جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے شاندار جیت درج کی۔ ضلع پونچھ سے عشرت حسین بٹ کو پہلے ہی نائب صدر ،شوکت ساحل کو آرگنائزر ارشاد احمد خان گاندربل کو صوبائی صدر کشمیر اور جہانگیر خان کو صوبائی صدر جموں شبیر ملک ، امتیاز احمد خان اور محمد تسکین بانہال کو بلا مقابلہ کامیاب قراردیا گیا ہے۔