انتظامی افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ | آج دفتری اوقات تک جمع کرنے تاکید

سرینگر// جموں کشمیرانتظامیہ نے انتظامی سروس افسران کی2020-21سے متعلق ’’سالانہ کارکردگی رپورٹ‘‘  آج پیر 14 مارچ تک مکمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس معیادکے بعد التواشدہ’’اے پی آر‘ کوجبری طور پر آگے روا نہ کیا جائے گا۔ سرکار نے کہا ہے کہ جموں کشمیر انتظامی سروس افسران کی سال2020-21سے متعلق سالانہ کارکردگی رپورٹوں کو’’جموں کشمیر سپیرو پلیٹ فارم‘ پر اپ لوڈ کرنے کیلئے مختلف احکامات کے تحت معیاد مقرر کی گئی تھی۔ سرکار کے مطابق ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے باوجود مختلف مرحلوں، شرعات،جائزہ اور قبول کرنے والی اتھارٹی کے پاس کافی رپورٹیں التوا میں ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے دئیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ان رپورٹوں میں ابتدائی مرحلے میں32،جائزہ کے مرحلے پر76اور تسلیم کرنے کے مرحلے پر234رپورٹیں التواء میں ہے۔ آرڈر میں متعلقہ حکام کو مطلع کیا گیا ہے کہ14مارچ تک مختلف مراحل میں التوا میں رکھی گئی رپورٹوں کو مکمل کریں وگرنہ سالانہ کارکردگی کی رپورٹوں کو جبری طور پر با اختیار حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا انحراف برخلافی سمجھی جائے گی اور قواعدکے تحت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔