انتظامیہ کے 13افسران کے تبادلے|10کو محکمہ انفارمیشن میں تعینات کیا گیا

سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے13افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لاتے ہوئے10افسراں کو محکمہ انفارمیشن میںآئندہ2ماہ کیلئے تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیںجبکہ شبنم رشید کو اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکس تعینات کیا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ کے مطابق6جونیئر جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں کو آئندہ2ماہ کیلئے محکمہ انفارمیشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان افسراں میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر ٹنگڈار کپوارہ تو حید احمد، بلاک ڈیولپمنٹ افسر بنی سشیل سنگھ،بلاک ڈیولپمنٹ افسر لالپور بارہمولہ اکشے شرما،بلاک ڈیولپمنٹ افسر بجہامہ بارہمولہ وویک رتن،بلاک ڈیولپمنٹ افسر گنڈ گاندربل موہت شرما اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر پکھر پورہ بڈگام منیش سودن شامل ہیں۔جمعہ کو جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق ضلع صنعتی مرکز کولگام کی جنرل منیجر شبنم رشید کو تبدیل کرکے سٹیٹ ٹیکس محکمہ میں دستیاب جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کولگام سرجیل علی نائیکو کو اپنی ذمہ داریوں کے علاو تا حکم ثانی جنرل منیجر ڈسڑک انڈسٹریل سنٹر کولگام کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ ایک اور آرڈر کے مطابق ویج ایمپلائمنٹ کشتواڑ کے پروجیکٹ افسر کشور سنگھ کو تبدیل کرکے ویج ایمپلائمنٹ کھٹوعہ تعینات کیا گیا جبکہ جموں کشمیر کے ایکسائز کمشنر کے پی اے ٹیکنکل اتل دت شرما کو تبدیل کرکے ویج ایمپلائمنٹ کشتواڑ کے طور پر تعینات کیا گیا۔سرکار کی جانب سے جاری ایک اور علیحد ہ آرڈر کے مطابق4جونیئر سکیل جموں کشمیر انتظامی افسراں کو2ما کیلئے محکمہ انفارمیشن کے ماتحت دیا جاتا ہے تاکہ’سماجی میڈیا سیل‘ کیلئے انکی خدمات کو استعمال میں لایا جاسکے۔ ان افسراں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ بارہمولہ سچن بالی، ڈپٹی رجسٹرار کاپرایٹو کشتواڑ ماہیر ٹھاکر، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر آر ایس پورہ آتشکا سیٹھی اور محکمہ انفا رمیشن ٹیکنالوجی میں انڈر سیکریٹری مونیکا سامبیال شامل ہیں۔ اس دوران انتظامیہ نے جموں کشمیر سیکریٹریٹ ماتحت سروس میں4آرڈرلیوں کو انچارج جونیئر اسسٹنٹوں کے طور پر اپنی ہے گریڈ اور تنخواہوں پر6ماہ یا محکمانہ ترقیاتیوں کمیٹیوں کی بنیاد پر مستقل طور پر  ان اسامیوں کر پُر کرنے(جو جلدی ہو) کیلئے تقرری عمل میں لائی۔ ان میں روہت گپتا،جانان احمد پرے،تانیہ شرما اور بلال احمد خان شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ یہ تقریاں عارضی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی اور مذکورہ ملازمین اپنی ہی جگہوں پر کام کرتے رہیں گے۔
 

۔2ایس اپیز کو سلیکشن گریڈ میں ترقی

بلال فرقانی
 
سرینگر// جموں کشمیرپولیس (ٹیلی کام) کے2سپر انٹنڈنٹوں کو سلیکشن گریڈ میں ترقی دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا  ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے پیش نظر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس(ٹیلی کام) دیوندر پال سنگھ اور مشتاق احمد گنائی کو سلیکشن گریڈ میں شامل کرنے کو منظوری دی گئی۔ دیوندر پال سنگھ کو7جون2017 کو انکی سبکدوشی31جنوری2021تک اور مشتاق احمد گنائی کو22مئی2019سے انکی سبکدوشی31`دسمبر2021تک سلیکشن گریڈ میں شامل کیا گیا ہیء۔