محمد بشارت
کوٹرنکہ //بدھل قصبہ میں جام کا نہ تھمنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے قصبہ میں گاڑیاں پارک کر دی جاتی ہے ۔عام راہگیروں و مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بس سٹینڈ ہونے کے باوجود ڈرائیور من مانیاں کر کے گاڑیوں کو غیر قانونی طریقہ سے پارک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں و تاجر طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیور طبقہ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو سڑک کے بیچ کھڑا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں جام جیسی صورتحال بنی رہتی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس صرف زبانی ڈرائیوروں کو پارکنگ نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں جس کا زمینی سطح پر کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا ۔مقامی لوگوں نے ایس ایس پی راجوری و دیگر حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ بدھل میں غیر قانونی پارکنگ کا سنجیدہ نوٹس لے کر پولیس کو ہدایت جاری کریں تاکہ مذکورہ مشکل سے عوام کو نجات دلائی جاسکے ۔