انتظامیہ میں 5سینئر افسران کے تبادلے

سرینگر//حکومت نے سیول انتظامیہ میں 5افسران کے تبادلے عمل میں لائے اور ایک افسر کو اضافی چارج دیا گیا۔سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ آیوشمان بھارت،وزیر اعظم جن آروگیہ یوجنا کے چیف ایگزیکٹو افسر دوئی فود ساگر دتارے کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں ڈائریکٹر محکمہ اینمل ہسبنڈری جموں تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشن لال کو اس کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ قومی صحت مشن کے،مشن ڈائریکٹر چودھری محمد یاسین کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ آیوشمان بھارت،وزیر اعظم جن آروگیہ یوجنا کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج دیا گیا۔ ایک اور علیحدہ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں انڈین فارن سروس اور ڈویژنل فارسٹ افسر جموں انوپ کمار سونی کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی امرناتھ شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر کا چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ایک اور علیحدہ آرڈر کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں2افسراں کے تبادلے عمل میں لاکر انکی خدمات کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت دیا گیاہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج دیویدی کی جانب سے جاری اس آرڈر کے مطابق محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹو افسر بلال احمد میر اور محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کے منتظر انڈر سیکریٹری ابرار احمد کریپاک، کی خدمات محکمہ ٹرانسپورٹ کو سونپی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کی منتظر پرائیوٹ سیکریٹری ارشدہ اختر کو تبدیل کرکے محکمہ شہری ہوا بازی کے انتظامی سیکریٹری کے ساتھ تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق نجی اسکولوں کیلئے فیس متعین کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ تعینات سنیئر پرائیوٹ سیکریٹری بلوندر سنگھ کو تبدیل کرکے سماجی و تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقہ جات کمیشن کے ممبر روپ لال بھارتی کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ خاطر تواضع کے ڈائریکٹر جنرل  کے ساتھ تعینات پرائیوٹ سیکریٹری سنجے گنجو کو تبدیل کرکے فائناشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے،جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج پرائیوٹ سیکریٹری ارشد احمد کو تبدیل کرکے محکمہ ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ تعینات کیا گیا۔ ایک اور حکم نامہ میں کشمیر انتظامی سروس کے ایک افسر کو جونیئر سکیل پربیوشنر(آزمائشی) کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ کے مطابق کشمیر انتظامی سروس کے جونیئر سکیل پربیوشنر گلشن کمار، جو کہ2011میں تعینات ہوئے تھے، کے پربیوشن کو اطمینان بخش طریقے سے مکمل ہوا ،تصور کیا گیا۔ اس دوران ایک آرڈرلی کو سیکریٹریٹ (ماتحت) سروس کے تحت انچارج جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام چلائو کی بنیاد پر تعیناتی کی گئی۔