انتظامیہ میں جونیئر افسران کا بھاری ہیر پھیر ۔13 انتظامی افسران سمیت 33کا تبادلہ

بلال فرقانی

سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لاتے ہوئے جموں کشمیر انتظامی سروس کے13افسران سمیت33 کے تبادلے عمل میں لائے۔اس دوران دیگر محکموں میں میں بھی120کے قریب سیکشن افسر،ہیڈ اسسٹنٹوں اور جونیئر اسسٹنٹوں کو تبدیل کیا گیا۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مال سانبہ رویندر کمار کو تبدیل کرکے ضلع صنعتی مرکز رام بن میں جنرل منیجر تعینات کیا گیا جبکہ اربن لوکل باڈئز جمون کی ڈپتی ڈائریکٹر صنا خان کو تبدیل کرکے ڈپتی ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق جے کے آر تی سی کے جنرل منیجر پیوش دتورا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مال جموں جبکہ محکمہ تعلیم میں تعینات ڈپٹی سیکریٹری مانو ہنسا کو تبدیل کرکے وجے کمار کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر مال سامبا تعینات کیا گیا جبکہ وجے کمار کو مزید تقرری کیلئے عمومی انتظامی محکمہ میں انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آرڈر کے مطابق میکسومن گورکے،ڈپٹی ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جموں کو تبدیل کرکے اربن لوکل باڈئز جموں میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔

 

اس دوران محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج حکم نامہ کی رئو سے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں تعینات 33جونیئر جے کے اے ایس سمیت کل38 بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کی نئی جگہوں پرتعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جن میں وادی میں14اور جموں میں19تبادلے شامل ہیں۔ محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کی کمشنر سیکرٹری مندیپ کورکی جانب سے جاری حکمنامے کے تحت کل 40بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کاتبادلہ عمل میں لاکر انھیں نئے بلاکوں میں بطور بلاک ڈیولپمنٹ افسراں تعینات کیاگیا جبکہ کچھ بی ڈی اوئوز کواضافی چارج دیاگیا ہے اورکچھ افسر جوتعیناتی کے منتظر تھے ،ان کوبھی بطور بی ڈی اوئوزکے تعینات کیاگیا ہے ۔اس دوران علیحدہ علیحدہ حکم ناموں کے مطابق مختلف محکموں میں120ملازمین کو تبدیل کیا گیا۔ سروس سلیکشن بورڈ سے11ملازمین کو واپس طلب کرکے اپنے اصل محکموں میں روانہ کیا گیا جبکہ بورڈ سے63ملازمین کے تبادلے عمل میں لاکر مختلف محکموں میں تعینات کیا گیا۔ھکم نامہ کے مطابق سروس سلیکشن بورڈ میں45نئے ملازمین کی تعیناتیاں بھی عمل میں لائیں گئی۔