بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں تبادلے اور ترقیاں عمل میں لاتے ہوئے محکمہ خوراک و شہری رسدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اسی محکمہ میں جوائنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جبکہ سیکریٹری گزیٹیڈ سروس کے13افسراں کو سلیکشن گریڈ میں شامل کیا گیا۔ اس دوران کئی انچارج سیکشن افسراں سمیت8ملازمین کے تبادلے اور تقرریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔سرکاری آرڈر کے مطابق محکمہ خوراک،شہری رسدات و امور صارفین کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر کو دستیاب جگہ پر اپنے ہی محکمہ میں فوری طور پر جوائنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج سیکشن افسر رویندر کمار ڈوگرہ کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم جبکہ لیفٹننٹ گورنر کے شکایتی سیل میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے انچارج سیکشن افسر محمد سلیم بڈو کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق محکمہ تعلیم کے ہیڈ اسسٹنٹ عبدالرشید بٹ کو تبدیل کرکے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اور اپنی تقرری کے منتظر ہیڈ اسسٹنٹ پنکج سوانی کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں تعینات کیا گیا۔ اپنی تقرری کے منتظر سنیئر اسسٹنٹ اقبال سنگھ اور جونیئر اسسٹنٹ رئوف احمد ڈار کی محکمہ تعلیم میں تقرری عمل میں لائی گئی۔ آرڈر کے مطابق محکمہ داخلہ میں جمعدار مشتاق احمد شیخ کو محکمہ تعلیم کے سپیشل سیکریٹری اور جموں کشمیر انڈسٹرئز لمیٹیڈ کے درجہ چہارم ملازم محمد مقبول گنائی کو محکمہ داخلہ میں تعینات کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیودیدی کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر سیکریٹریٹ(گزیٹیڈ) سروس دوئم کے13افسراں کو سیلکشن گریڈ(نان فنکشنل) میں شامل کرنے کو منظوری دی گئی۔ان افسراں میں فیاض احمد خان، اعجاز احمد قریشی، رینو منشی، بے بی شبنم، معراج الدین بٹ، راجندر گپتا، سنیل شرما،محمد ایوب صوفی ،سہیل یوسف خان اور فردوس احمد وانی کو یکم جنوری2022سے سلیکشن گریڈ زمرے میں شامل کیا گیا جبکہ شکور حسین کو یکم مارچ اور ریاض احمد بنگروں کو یکم اپریل 2022سے اس زمرے میں شامل کیا گیا۔