انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں

سرینگر// حکومت نے محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری کو تبدیل کیاہے جبکہ7افسراں کی جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈمیں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی۔اس دوران سیکریٹریٹ سروس کے13 افسراں کی انچارج پرائیوٹ سیکریٹریوں کے طور پر تقرری کو منظوری دی۔سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی مفاد میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری مختار احمد کو تبدیل کیا گیا جبکہ وہ مزید تقرری کیلئے عمومی انتظامی محکمہ میں انتظار کریں گے۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے ایک اور علیحد ہ آرڈر میں کہا گیا کہ جموں کشمیر سیکریٹریٹ(ماتحت) سروس کے سینئر اسٹینوگرافروں کی انچارج  پرائیوٹ سیکریٹریوں کے طور پر 6ماہ یا جموں کشمیر سیکریٹریٹ(گزیٹیڈ) سروس دوئم(پرائیوٹ سیکریٹری کیڈر) کے تحت پبلک سروس کمیشن یا محکمہ جاتی ترقی کمیٹیوں کی سفارشات پر پُر نہیں کیا جاتا ،کی تقرری کوہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ان پرائیوٹ سیکریٹریوں میں محمد عاصف وانی،مظفر احمد خان،ہربندر سنگھ،نریش شرما، منوہر لال،مبارک احمد ڈار، راکیش کمار شرما،رفعت انجم، سالم شا، رتن لال نادھ،سنجے شرما،سعودت جان اور رمیش کمار شامل ہیں۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں سے،ان افسراں کو پرائیوٹ سیکریٹریوں کے طور پر مستقل ترقی کو زیر غور لانے کے موقعہ پر کوئی ترجیج نہیں دی جائے گی۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق14فروری اور17فروری کو جاری کئے گئے ایک آرڈرمیں جزوی ترمیم کی گئی اور جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں ڈیپوٹیشن پرتعینات کئے گئے افسراں کی تعیناتی میں10مارچ تک توسیع کی گئی۔ان افسراں میں اے آر آئی ٹریننگس محکمہ کے انڈر سیکریٹری شبیر احمد بابا،ضلع سوشیل ویلفیئر افسر سرینگرمحمد اشرف، محکمہ پھولبانی کے ڈپٹی سیکریٹری سلیم بیگ،محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انڈر سیکریٹری فاطمہ، محکمہ صنعت و حرفت جموں کے ڈائریکٹوریٹ آفس کے انتظامی افسر نیہا بخشی، سٹیٹ رورل لائیولی ہوڈ کے سٹیٹ پروجیکٹ منیجر کیول کشن شرما اور محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری مزمل حسین چودھری شامل ہیں۔اس دوران ضلع صنعتی مرکز بڈگام کے پروجیکٹ منیجر منصور احمد بٹ،چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر سرینگر بشیر احمد ملک اور محکمہ صنعت و حرفت جموں کے فنکشنل منیجر محمد ارشد کو بھی10مارچ تک سروس سلیکشن بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا۔