بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ نے کئی جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں کے تبادلے عمل میں لائے،جبکہ کچھ ایک افسراں کو اضافی چارج بھی تفویض کئے گئے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق چیف سیکریٹری کے دفتر میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری وشال شرما کو تبدیل کرکے محکمہ عمومی انتظامی میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔آرڈر کے مطابق تاہم تا حکم ثانی وشال شرما اپنے فرائض کے علاوہ بدستور چیف سیکریٹری کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری کا چارج بھی سنبھالیں گے۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری ایک اورحکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر ایکسائز کمشنر کشور سنگھ چب کو تبدیل کرکے محکمہ ترقی،منصوبہ بندی و نظارت میں سپیشل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں تعینات سپیشل سیکریٹری پنکج کمار شرما کو تبدیل کرکے ایکسائز کمشنر جموں کشمیر تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق محکمہ ایسٹیٹس جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الیاس کو تبدیل کرکے لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے بدھ کو ایک آرڈر کے مطابق فارسٹ افسر جموں انوپ کمار سونی کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ امرناتھ شرائن بورڈ کے افسران سپیشل ڈیوٹی کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔سرکاری آرڈر کے مطابق محکمہ اطلاعات میں تعینات2 جونیئر سکیل کشمیر انتظامی سروس افسراں کی تقرری کے عرصے میں2ماہ کی توسیع دی گئی۔ان افسراں میں سچین بالی اور مہیر ٹھاکر شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق مزید2کشمیری جونئیر سکیل انتظامی سروس افسراں کو محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ان افسراں میں تو حید احمد اور سوشیل سنگھ شامل ہیں۔