انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل، 59افسران تبدیل

 سرینگر // گورنر انتظامیہ نے سیول ایڈمنسٹریشن میں بھاری پیمانے پر پھیر بدل کر کے 59افسران کے تبادلے و تقرریاں عمل میں لائیں۔جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ڈاکٹر اصغر سامون  پرنسپل سیکریٹری کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں انتظامی سیکریٹری کا اضا فی چارج دیا گیا ہے جبکہ شاہد عنایت اللہ کو فائنانشل کمشنر ، ریونیو کا اضافی چارچ دیا گیا۔ فاروق احمد لون ،جو کہ چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ایرا کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر میں خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ موصوف اس کے علاوہ محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کا کام کاج بھی دیکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ کو اپنے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے ایس پی وی سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا۔ ستن رازدان کو ایرا کے اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق کمار راجیو رنجن، جو کہ محکمہ جی اے ڈی میںتعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈائریکٹر ایریا پلاننگ اور خصوصی سیکرٹری برائے حکومت تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائفورڈ ساگر، جو کہ ایڈیشنل ڈی سی سرینگر کے عہدے پر فائز تھے، کو تدیل کرکے خصوصی افسر برائے سیل فار مانیٹرنگ پرگرامز اور میگا پروجیکٹس تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اویس احمدکو ڈپٹی کمشنر شوپیان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام احمد صوفی کو منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کے منصب پر تعینات کیا گیا۔راہل شرما کو ایڈیشنل کمشنر برائے صوبائی کمشنر جموںکے آفس میں تعینات کیا گیا۔ حشمت علی کو خصوصی سیکرٹری برائے محکمہ بجلی اور چودھری رشید کو محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خصوصی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ شبنم کاملی کو  جی اے ڈی میں اگلے احکامات تک اٹیچ رکھا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ راجندر سنگھ تارا کو ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموںتعینات کیاگیا جبکہ طارق حسین گنائی کو ڈائریکٹر اسٹیٹس تعینات کیا گیا۔اسی طرح شوکت احمد بٹ جوکہ ضلع ترقی کمشنر شوپیان کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن تعینات کردیا گیا۔ اروند کوتوال کو میونسپل کمشنر جموں کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ۔ سجاد حسین گنائی جو کہ جی اے ڈی میں اگلی تعینات کیلئے منتظر تھے ،کو سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ ریحانہ بتول کو ڈائریکٹر جنرل رورل ڈیولپمنٹ جموں تعینات کردیا گیا جبکہ زبیر احمدجو سیکرٹر ی محکمہ داخلہ کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے چیئرمین سروس سلیکشن بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ روی کانت کو ممبر جے اینڈ کے سپیشل ٹریبونل جبکہ آصف حمید خان کو منیجنگ ڈائریکٹر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعینات کردیا گیا۔ امت شرما کو ڈائریکٹر امور صارفین جموں جبکہ تصدق جیلانی کو ڈائریکٹر محکمہ سیاحت تعینات کیا گیا۔ عبدالرشید ڈار کو مشن ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لیولی ہوڈ تعینات کیا گیا جبکہ شیو کمار کو اپنے منصب سے تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر کمر شل ٹیکسز جموں تعینات کیا گیا۔قاضی سرور کو ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ برائے کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ خورشید احمد ثنائی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا۔ نذیر احمد شیخ ،جو کہ تعینات کے منتظر تھے ،کو ڈائریکٹر پنچائتی راج، رورل ڈیولپمنٹ سیول سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا۔ محمد ممتاز علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا جبکہ سدھرشن کمار کو ایڈیشنل سیکرٹری رورل ڈیولپمنٹ پنچائتی راج تعینات کیاگیا۔طفیل متو کو ڈائریکٹر سرواسکشا ابھیان ، راشٹریہ مدیا مک شکشا ابھیان تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق انو ملہوترا کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ٹکنیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔ منموہن سنگھ منیجنگ ڈائریکٹر ہاوسنگ بورڈ کو تبدیل کرکے ایم ڈی سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا۔ بھوانی رکھوال کو منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز تعینات کیا گیا۔ سمیتا سیٹھی کو اپنے منصب سے تبدیل کرکے ناظم الامور ایسو سی ایٹڈ ہسپتال جموں تعینات کیا گیا۔ منظور احمد بٹ ،جو کہ ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹکسز تھے کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر ٹیکسز (ایڈمنسٹریشن کشمیر) تعینات کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کے ناظم محمود احمد شاہ کو تبدیل کرکے اگلے احکامات تک جی اے ڈی کے ساتھ منسلک رکھا گیا۔ اعجاز احمد صراف کو تبدیل کرکے سیکرٹری جے اینڈ کے کھادی ولیج اینڈ انڈسٹریز رتعینات کیا گیا۔ دیس راج کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنمنٹ برائے پی ایچ ای، اریگیشن، فلڈ کنٹرول تعینات کیا گیا۔ منظور احمد کو چیف ایگزکیوٹیو افسر اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کشمیر تعینات کیا گیا۔محمد شفیع ڈار کو کسٹوڈین ٹریڈ فسلٹیشن سنٹر سلام آباد تعینات کیا گیا۔ غلام نبی بٹ کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ پٹن تعینات کیا گیا۔ محمد اختر بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ  اینڈسیول سپلائز تعینات کیاگیا۔ انیل سلگوترا کو ڈپٹی چیف الیکٹورل افسر جموں تعینات کیا گیا۔ بشیر احمد لون کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کردیا گیا، نریندر سنگھ جموال، نریندر کھجوریہ کو سیکرٹری داخلہ ہوم تعینات کیا گیا، سورج پرکاش کو تبدیل کرکے ڈیزاسٹر منیجمنٹ رورل ڈیولپمنٹ تعینات کردیا گیا۔ محمد فاروق ڈار کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزکیوٹیو) سرینگر تعینات کیا گیا جبکہ عبدالستار کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔ خورشید احمد کو ایڈیشنل کمشنر بڈگام، پرویز احمد رینہ کو سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، غلام جیلانی زرگر کو ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز (ریکاوریز) اور فرید احمد کوہلی کو کسٹوڈین ٹریڈ سنٹر چکانداباغ تعینات کیا گیا۔