عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//جموںوکشمیر یوٹی کی حکومت عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر بروقت حل کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں عوامی رَسائی پروگرام کے دوران کہا کہ ہم علاقے کے ہر حصے کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے نا سنی، محروم اور غیر مراعات یافتہ لوگوں کو سننے کی کوشش کرتے ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری جو ضلع ڈوڈہ کے نامزد اِنتظامی سیکرٹری بھی ہیں، کے ہمراہ چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ دھننتر سنگھ کوتوال ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ ، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم او ردیگر ضلعی اَفسران بھی تھے۔ دن بھر عوامی بات چیت کے دوران مختلف انفرادی اور اِجتماعی شکایات اٹھائی گئیں۔پرنسپل سیکرٹری نے عوام کی طرف سے پیش کردہ مسائل کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ جلد اَزالہ کرنے کے لئے اُٹھایا جائے گا۔اس پروگرام میں اٹھائے گئے مسائل میں ڈوڈہ ٹاؤن میں بندروں کا خطرہ، بازار میں آوارہ جانور، گورنمنٹ ڈگری کالج کسٹی گڈھ کی جلد تکمیل، جی ایچ ایس ہنچ اور دیگر سکولوں کی اَپ گریڈیشن، مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے زیر التوأ زمین کا معاوضہ، جی ایم سی میں لفٹ کی مرمت، لوگوں میں مطلوبہ ڈاکٹروں اور فیکلٹی کی تقرری، نئے وصول کنندگان سٹیشنوں کا قیام ، لکڑی کے کھمبوں کو تبدیل کرنا، بجلی کی کٹوتی کو کم کرنا، اَساتذہ کو معقول بنانا، دیہی ڈوڈہ میں صحت اِداروں میں مناسب طبی عملے کی تعیناتی، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں اِضافہ اور بہتری، داخلی سڑکوں کے لئے آر ٹی سی بسوں کا قیام، اسر میں ٹراما ہسپتال کا قیام، جے جے ایم اور دیگر ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل، مقررہ پورٹل میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے زیر التوا ٔٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کی تقسیم، نئے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر بشمول بیرباغ سٹیڈیم کا جلد قیام اور اس طرح کے دیگر مسائل شامل ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں بی ڈی سی کے چیئرپرسنوں، ڈی ڈی سی کونسلروں،چناب سٹیزنز فورم، ہوٹیلئرس ایسوسی ایشن ڈوڈہ، کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن، ایم سی کونسلروں، دیگر ممتاز شہری اور افراد شامل تھے۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری موصوف نے اجولا سکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں میںرسوئی گیس کنکشن کی منظوری نامے تقسیم کئے۔ایچ راجیش پرساد نے ہمارے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں سوچھتا حاصل کرنے میں ہر شہری کی اِجتماعی ذمہ داری کی وکالت کی۔ اُنہوں نے بجلی کے منصفانہ اِستعمال کرنے اور نرخوں کی بروقت ادائیگی پر زور دیا تاکہ عوام کو سستی قیمت پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو سکے۔