پلوامہ//ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوامی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اوراس مقصد کے لئے عوامی شکایات اورمعاملا ت کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار فون ان کال پروگرام کے دوران کیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی ترال اوراونتی پورہ کے علاوہ چیف پلاننگ افسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے معاملات اورشکایات کو اجاگر کیا اورترقیاتی کمشنر سے ان کے ازالے کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوںکو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے اے ڈی سیز کو سرکاری سکولوں کا معائنہ کرکے وہاں ملازمین کی حاضری اورتعلیمی معیار کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔
انتظامیہ عوامی خدما ت کی دستیابی کو یقینی بنارہی ہے:ترقیاتی کمشنر پلوامہ
