ڈوڈہ//برفباری سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے میں گورنر انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ پوری طرح ناکام ہوئی ہے اور لوگوں کو کئی دن گذرنے کے بائو جود بھی شدید ترین مشکلات در پیش ہیں۔خطہ چناب کے ملحقہ جات ڈوڈہ، بھدرواہ،ٹھاٹھری ،گندو بھلیس و ان مقامات میں دیہات کی آبادی کو گوں نا گوں دقتوں کا سامنا ہے۔جہاں ایک طرف اندرونی رابطہ سڑکیں مکمل طور بند پڑی ہیں وہیں دوسری جانب بجلی کا نظام بھی بری طرح در ہم ہوا ہے۔علاقہ جات میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے غذائے اجناس ،کھانے پینے کی قلت ،رسوئی گیس ،ادوایات اور خاص کر تیل خاکی کہیں پر دستیاب نہیں ہے۔اس تمام صورت حال کے پیش نظر سیول سوسائٹی ڈوڈہ جس میں ضلع بار اسوسی ایشن ،تاجر ،میڈیا سے وابستہ افراد،سٹوڈنٹ ونگ،اے آئی ایس ایف ،ڈیولپمنٹ فرنٹ،چناب سٹیزن فورم،چناب گروپ آف سیول سوسائٹی و دیگر کئی تنظیموں نے آج بس سٹینڈ ڈوڈہ میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے تا کہ انتظامیہ کے بلند بانگ دعوئوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
انتظامیہ برفباری سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں ناکام
