انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن طے کریگا حالیہ ایام میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی:امیت شاہ

نیوز ڈیسک

احمد آباد//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ حالیہ ایام میں جموں کشمیر میں تشدد کے واقعات میں کمی آگئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات کی۔انکا کہنا تھا ’’ ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے، حالیہ دنوں میں ان میں کافی کمی آئی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ جہاں تک اسمبلی انتخابات کا تعلق ہے تو وہ ووٹر لسٹ تیار ہونے کے بعد کرائے جاسکتے ہیں۔ امیت شاہ نے کہا’’یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ الیکشن کمیشن کب شیڈول کا اعلان کرے گا‘‘۔مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیا ہے کہ ریاستوں کو تکنیکی، طبی اور قانون کے شعبوں میں ہندی یا علاقائی زبانوں میں تعلیم کو فروغ دینا چاہئے تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔ہندی اور علاقائی زبانوں میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ اگر طلباء اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو آسانی کے ساتھ ایک اصل فکری عمل تیار کر سکتے ہیں اور اس سے تحقیق اور اختراع کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔تکنیکی، طبی اور قانون – سبھی کو ہندی اور علاقائی زبانوں میں پڑھایا جانا چاہیے،تمام ریاستی حکومتوں کو تعلیم کے ان تین شعبوں کے نصاب کو علاقائی زبانوں میں صحیح طریقے سے ترجمہ کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے، ۔یہ تجویز کرتے ہوئے کہ مادری زبان میں تعلیم آسان اور تیز تر ہے، شاہ نے کہا، ’’اس سے اعلیٰ تعلیم میں ملک کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔ آج ہم ملک کے ٹیلنٹ کا صرف پانچ فیصد استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس اقدام سے ہم ملک کا 100 فیصد ٹیلنٹ استعمال کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پانچ فیصد انگریزی پس منظر سے آتے ہیں۔شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ اور طلباء ملک کی “حقیقی تاریخ” کا مطالعہ کریں۔