انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ودھی کمار بردی نے ہفتہ کو کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کافی چوکس ہیں، اور ملی ٹینٹوں کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کشمیر زون نے بارہمولہ کے تاپرعلاقے میں صحافیوں کو بتایا “سیکورٹی فورسز چوکس اور ہوشیار ہیں، ملی ٹینٹوں کے کسی بھی طرح کے منصوبے جس کا مقصد جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کو خراب کرنا ہے، ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہیں کسی بھی قیمت پر انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،” ۔