انا ہزارے اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں: راج ٹھاکرے

احمد نگر//مہاراشٹرا نونِرمان سینا (ایم این ایس) کے صدرراج ٹھاکرے نے ریلیگان سدھی میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن انا ہزارے سے ملاقات کی ان کے غیرمعینہ ہڑتال کی حمایت کی جوپیرکو چھٹے دن میں داخل ہو گئی۔ انہوں نے مسٹر ہزاے کی ستائش کی جنھوں نے لوک پال کے لیے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا،‘میں نے ان سے کہا کہ ایسے منافقوں کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں جو اس لائق نہیں ہیں’ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انا ہزارے کی وجہ سے مودی بر سر اقتدار آ سکے ۔ مسٹر ہزارے کسانوں کے لیے لڑنے کے علاوہ لوک پال کو نافذ کرنے اورتمام ریاستوں میں لوکایکت قائم کرنے کا مطالبہ کر ہے ہیں۔ انا ہزار کا وزن پانچ کلو کم ہوچکا ہے حالانکہ ان کی طبیعت معمول کے مطابق ہے ۔ اسی درمیان وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج ان سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہا،‘ حالانکہ میرا وزن کم ہوا ہے لیکن؛ ابھی مجھ میں بھوک ہڑتال کو مزید چار ، پانچ دنوں تک جاری رکھنے کی قوت ہے ’۔