سرینگر// پولیس نے امیرجماعت سمیت حریت(گ) کے4ارکان کو ضمانت پر رہا کرنے کے بعد سر نو گرفتار کر کے دوبارہ نظر بند کردیا ہے ۔سینٹرل جیل سرینگر میں نظر بند امیر جماعت ڈاکٹر حمید فیاض،ضلع صدر بڈگام غلام محمد بٹ،پیپلز لیگ نائب چیئرمین محمد یاسین عطائی،تحریک حریت کے سید امتیاز حیدر اور مسلم لیگ سے وابستہ بشیر بڈگامی و محمد یوسف بٹ کو فسٹ کلاس مجسٹریٹ بڈگام کی عدالت میں پیش کیا گیاجس دوران سبھی گرفتار شدگان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔ نظربندوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد تمام نظربندوں کو ہمہامہ تھانہ منتقل کیا گیا،جہاں سے ڈاکٹر حمید فیاض اور غلام محمد بٹ کو دوبارہ گرفتار کر کے واپس سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیاگیا،جبکہ سید امتیاز حیدر بشیر بڈگام محمد یوسف بٹ ،محمد یاسین عطائی کو تھانہ میں ہی نظر بند رکھا گیا۔
امیر جماعت سمیت 5نظربند رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
