امیدواروں کی نامزدگی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت ’ اپنی پارٹی ‘ قابل اعتبار سیاسی متبادل کے طور پر ابھری:الطاف بخاری

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ “اپنی پارٹی لوگوں کے لیے ایک قابل اعتماد اور حقیقی سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے جو دہائیوں سے جاری روایتی پارٹیاں استحصالی سیاست سے خود کو چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں”۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور کو ہدایت کی کہ وہ ہر پارلیمانی حلقے(تمام پانچ)کیلئے دو رکنی پینل تشکیل دیں۔ یہ کمیٹیاں امیدواروں کی اہلیت تجویز کرنے اور انتخابی مہم کے طریقوں کا خاکہ بنانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی ہیڈ آفس شیخ باغ میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔میٹنگ کے شرکا نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

 

میٹنگ میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیااور تمام علاقوں میں مزید عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سیاسی اور عوامی رسائی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر الطاف بخاری نے کہا کہ’ اپنی پارٹی‘ واحد پارٹی کے طور پر نمایاں ہے جس نے مارچ 2020 میں اپنے قیام کے بعد سے چار سال سے بھی کم عرصے میں عوام کی جانب سے زبردست عوامی حمایت اور قبولیت حاصل کی ہے۔ امن، خوشحالی کے لیے واضح وژن اور ایجنڈے کے ساتھ، اور جموں و کشمیر میں ترقی، اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک معتبر اور حقیقی سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے جو روایتی پارٹیوں کی دہائیوں سے جاری استحصالی سیاست سے خود کو چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔ بخاری نے مزید کہا”یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پورے خطے کے لوگ ہمارے مشن اور وژن سے بخوبی واقف ہوں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کرنا ہوگا کہ ہر علاقے کے لوگ اس حقیقت کو جانیں کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں مستقل امن، پائیدار خوشحالی اور مساوی ترقی کے لیے وقف ہے۔انہوں نے نے ہدایت دی کہ”سبھی لیڈر اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی اور عوامی رسائی کی سرگرمیوں کو تیز کریں، اور نچلی سطح کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ عوام کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیں، ماضی کی غیر یقینی صورتحال، اموات اور تباہی کے درمیان امید کی کرن پیش کریں۔