امپھلا جیل میں صفائی پر بیداری پروگرام

جموں //ضلع جیل امپھلا میں سٹیٹ پولوشن کنٹرو ل بورڈ اور جموں میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے ’سوچھتا ہی سیوا‘کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران قیدیوں کیلئے مصوری مقابلوں کے علا قہ صفائی ستھرائی کی اہمیت کے سلسلہ میں بحث و مباحثوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام میں 200سے زائد قیدیوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام میں ڈی آئی جی جیل محمد سلطان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا قہ ایس ایس پی جیل،ویٹرنری آفیسر ظفر منہاس ،سٹیٹ پولو شن کنٹرون بورڈ کے سنیئر سائنسدان اند رادھا و دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔مذکورہ پروگرام کے دوران جیل کے اندر صفائی بھی کی گئی اور قیدیوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم بھی کی گئی ۔